محترم اصحابِ ذوق!
آپ تشریف لائے ہیں سرائے ادب میں، جہاں الفاظ کو نزاکت بخشی جاتی ہے، لہجے میں لطافت پیدا کی جاتی ہے، اور زبان کو ایسا وقار عطا کیا جاتا ہے جو خالص اردو کی پہچان ہے۔ یہاں نہ صرف درست لب و لہجہ سکھایا جائے گا بلکہ طرزِ گفتگو میں وہی سلاست اور نرمی پیدا کی جائے گی جو ایک مہذب اور باوقار شخصیت کا خاصہ ہوتی ہے۔
یہ ادبی سرائے صوفی کی کاوش ہے، جن کا مقصد اردو کی اصل خوبصورتی اور شائستگی کو آپ تک پہنچانا ہے۔ اگر آپ اردو کو اس کے اصل رنگ میں سمجھنا اور برتنا چاہتے ہیں، تو سرائے ادب میں خوش آمدید!
یہ فقط زبان نہیں، تہذیب کا جوہر ہے!